نئی دہلی:پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ایک کھیل سے بڑھ کر ایک جذباتی معاملہ ہے۔ اسی تناظر میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے تجویز دی ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے تو پھر ہچکچاہٹ کے بغیر ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور سیاست الگ رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن فیصلہ حکومت کرے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سارو گنگولی نے بھی کرکٹ کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے اور کہا کہ پہلگام جیسے واقعات کھیل کو متاثر نہیں کرنے چاہییں۔