مظفرگڑھ میں 2 اور 3 اگست کو پہلا مینگو میلا لگے گا

04:37 PM, 28 Jul, 2025

مظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ میں پہلا مینگو میلا 2 اور 3 اگست کو فیاض پارک میں منعقد ہوگا۔ اس میلے کا مقصد مقامی ثقافت، زراعت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

آم کے باغبان، تاجر اور ان کے اہل خانہ میلے میں حصہ لیں گے۔ میلے میں سیکیورٹی، صفائی، پارکنگ، سٹیج اور تفریحی پروگراموں کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ بچوں اور خواتین کے لیے بھی خاص سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آم بیچنے والوں کے لیے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے اور جو باغبان اپنے آم کے اسٹال لگانا چاہتے ہیں وہ ڈی سی آفس سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں