لاہور:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے اعزاز میں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ ہانیہ کی دوست مائدہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں ہمایوں سعید، یاسر حسین، سونیا حسین، عائشہ عمر اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔
پارٹی میں ہانیہ کو خوشیوں بھرے لمحات گزارے جاتے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ ڈانس کیا اور یادگار تصاویر بنوائیں۔ ’سردار جی تھری‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 63 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے بھارتی پنجابی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔