ملک بھر میں مون سون کا قہر جاری، اموات 281 ہو گئیں

04:19 PM, 28 Jul, 2025

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں مون سون سیزن کے دوران ملک میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں سے متعلقہ حادثات میں مزید دو بچوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 281 ہو گئی ہے۔

یہ دونوں افسوسناک اموات سندھ میں رپورٹ ہوئیں، جہاں بچے پانی میں ڈوب گئے۔ مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد 676 ہو چکی ہے، جبکہ 1,569 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جانی نقصان کی صوبہ وار تفصیل:

    پنجاب: 151 اموات، 535 زخمی

    خیبرپختونخوا: 64 اموات، 80 زخمی

    سندھ: 27 اموات، 40 زخمی

    بلوچستان: 20 اموات، 4 زخمی

    گلگت بلتستان: 9 اموات، 4 زخمی

    آزاد کشمیر: 2 اموات، 10 زخمی

    اسلام آباد: 8 اموات، 3 زخمی،

مزیدخبریں