کوالالمپور:کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
مذاکرات میں امریکی اور چینی سفارتکاروں کی موجودگی نے اس معاہدے کو بین الاقوامی اہمیت دی ہے۔ دونوں ممالک نے سرحدی جھڑپوں کو فوری روکنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ان جھڑپوں میں اب تک 35 افراد جان بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں