کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

09:15 AM, 28 Jul, 2025

کراچی : کراچی میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) اور حساس اداروں نے منگھو پیر کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کی، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اداروں کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وہاں موجود ہیں۔ جیسے ہی چھاپہ مارا گیا، دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور تین دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج، راجہ عمر خطاب کے مطابق، یہ دہشت گرد ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے تعلق رکھتے تھے اور غیر ملکی شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، گرنیڈز، خودکش جیکٹس اور ایک ڈائری ملی، جس میں حملے کے ممکنہ ٹارگٹس کے نام درج تھے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران اور دوسرے کی قدرت اللہ کے طور پر ہوئی، جن میں سے زعفران پر حکومت نے دو کروڑ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں