واشنگٹن/تہران: امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری مذاکرات کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے رویہ نہ بدلا تو اسے تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے ایران کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے، اسے جوہری پروگرام پر فوری منصفانہ معاہدہ کرنا ہوگا۔
امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی وقت "شدید حملے" کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہم وینزویلا کی طرح ہر محاذ پر تیار ہیں اور مشن کی تکمیل کے لیے "طاقت اور تشدد" سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ایرانی عسکری قیادت نے بھی سخت رخ اختیار کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے انتباہ کی ہے کہ ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی امریکی جہاز کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس سخت لہجے نے خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مشقوں کا اعلان عالمی تیل کی سپلائی کے لیے بھی تشویشناک ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کو 'آخری موقع': بحری بیڑے کی روانگی اور شدید فوجی حملے کی دھمکی
09:52 PM, 28 Jan, 2026