صدر آصف زرداری کی دبئی میں شیخ محمد بن راشد سے اہم ملاقات: اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر اتفاق

09:16 PM, 28 Jan, 2026

دبئی: صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ٹھوس معاشی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو میں خاص طور پر مستقبل کے اہم شعبوں ، نقل و حمل کے نظام اور تجارتی راہداریوں کی جدید خطوط پر استواری، مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل جدت اور آئی ٹی کی منتقلی، پاکستان کے مختلف شعبوں میں یو اے ای کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
صدر مملکت نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جسے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر زرداری نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی ہمیشہ حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں