"پہلے سیاست جاگیرداروں کی تھی، ہم گلی محلوں تک ترقی لائے"؛ عطا تارڑ کا اپوزیشن کو 'شیڈو کیبنٹ' بنانے کا مشورہ

03:14 PM, 28 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک سے وڈیروں اور جاگیرداروں کی روایتی سیاست کا خاتمہ کر کے ترقیاتی ثمرات کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج کی سیاست ایک "سرکس" بن چکی ہے جہاں کام کرنے کے بجائے صرف بیانیے گھڑے جا رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبا سیاست نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ    یہ سکیم مکمل میرٹ پر مبنی تھی جس نے معاشی بحران کے دوران نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔     اپوزیشن صرف تنقید کرنا جانتی ہے، بہتر ہوگا کہ وہ "شیڈو کیبنٹ" بنا کر اپنی کارکردگی دکھائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی غریب کے بچوں کے لیے دانش سکول جیسے منصوبے شروع کیے گئے، مخصوص طبقے نے ہمیشہ تنقید کی۔ وزیراعظم نے تمام رکاوٹوں کے باوجود ان اسکولوں کا جال بچھایا تاکہ غریب اور امیر کا فرق ختم ہو سکے۔
حکومتی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قصور کی ننھی زینب کا کیس جدید فرانزک لیب کی مدد سے حل کیا گیا۔     سیف سٹی منصوبہ: لاہور دھماکے کے سہولت کار کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی مبین شہید ہوئے تھے  مجرم کو قانون کے مطابق سزائے موت ہوگی۔
عطا تارڑ نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبہ وسائل سے مالامال ہے مگر وہاں ماربل جیسے قیمتی اثاثوں کی بندر بانٹ جاری ہے، جس کا جتنا زور چلتا ہے وہ ملک کا سرمایہ نکال رہا ہے

مزیدخبریں