لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے اور ناجائز منافع خوروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے گلبرگ پلازہ آتشزدگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے محض 5 منٹ کے اندر رسپانس کیا، اگر بروقت کارروائی نہ ہوتی تو بڑا سانحہ ہو سکتا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تحصیل لیول کے لیے مزید 1500 ای وی (EV) بسوں کی منظوری دے دی ہے۔ 'ستھرا پنجاب'، 'فیلڈ اسپتال' اور 'رمضان نگہبان پیکیج' جیسے منصوبے پنجاب کو بہتری کی جانب لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد مختلف اشیاء کی فری ڈلیوری بھی کی جا چکی ہے۔