کراچی کے لیے بڑی خوشخبری؛ یونیورسٹی روڈ اور صفورا روڈ کی تکمیل کے لیے 'مارچ' کی ڈیڈ لائن مقرر

01:29 PM, 28 Jan, 2026

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جاری میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ اور صفورا روڈ کے منصوبے ہر صورت مارچ تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ جناح ایونیو پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

شرجیل میمن نے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 'اسٹیٹ آف دی آرٹ' پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بی آر ٹی ریڈ لائن اور دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کو عوامی سطح پر اجاگر کریں تاکہ عوام کو حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہو سکے۔

مزیدخبریں