واشنگٹن : امریکی سیاست میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب منی سوٹا سے تعلق رکھنے والی مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر پر ایک عوامی اجتماع کے دوران حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے الہان عمر پر بدبودار مائع پھینک کر خطاب میں خلل ڈالا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ایک سفید فام مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الہان عمر ایک ٹاؤن ہال میٹنگ میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر برس رہی تھیں۔ وہ منی سوٹا میں 'آئیس' (ICE) اہلکاروں کے ہاتھوں ایک نہتے شخص کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے براہِ راست ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم کو نشانہ بناتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا اور بصورتِ دیگر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک چلانے کا اعلان کر رہی تھیں۔اگرچہ اس حملے میں الہان عمر جسمانی طور پر محفوظ رہی ہیں، لیکن اس واقعے نے ایک بار پھر امریکہ میں منتخب نمائندوں، بالخصوص مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
منی سوٹا میں الہان عمر پر حملہ؛ ہوم لینڈ سکیورٹی وزیر کے مواخذے کے مطالبے کے دوران ہلچل
10:15 AM, 28 Jan, 2026