ایران کے پاس ڈیل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مذاکرات کے لیے تیار رہنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

09:45 AM, 28 Jan, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اب امریکی شرائط پر سمجھوتا کرنا ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ کا ایک طاقتور بحری بیڑہ ایران کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی طرف بڑھنے والا بحری بیڑہ ونیزویلا میں استعمال ہونے والی فوجی قوت سے بھی کہیں زیادہ طاقتور اور جدید ہے۔
 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایرانی قیادت اب مذاکرات کے لیے راستہ تلاش کر رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران تصادم کے بجائے ڈیل کو ترجیح دے گا، تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب سمجھوتا ناگزیر ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں