سونے کے داموں میں زبردست اضافہ، سرمایہ کار اور خریدار متاثر

05:26 PM, 28 Feb, 2026

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اب فی تولہ سونا 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 47 ہزار 2018 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر بڑھ کر 5,278 ڈالر ہو گیا ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت سے سرمایہ کاروں اور عام خریداروں دونوں پر اثر پڑ رہا ہے، اور مارکیٹ میں یہ تبدیلی بین الاقوامی نرخوں، ملکی طلب اور رسد میں تغیرات کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں