پاک ایران وزرائے خارجہ کا ہنگامی رابطہ: اسحاق ڈار کا ایران پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ روکنے کے لیے سفارت کاری پر زور

04:14 PM, 28 Feb, 2026

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے شعلوں کے درمیان پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان ایران پر ہونے والے کسی بھی بلاجواز حملے کو قبول نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سینیٹر اسحاق ڈار کو خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے دفاعی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ گفتگو کے دوران درج ذیل امور پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان نے ایران کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
 اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں مداخلت کریں تاکہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

مزیدخبریں