بحرین پر حملوں کی تصدیق: منامہ دھماکوں سے لرز اٹھا، امریکی پانچویں بحری بیڑے کے مرکز میں ایمرجنسی سائرن

02:36 PM, 28 Feb, 2026

منامہ : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے اور اب خلیجی ریاست بحرین براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئی ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ملک کے اندر ہونے والے حملوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد منامہ سمیت اہم شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے رپورٹرز نے دارالحکومت منامہ میں یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ یہ دھماکے بحرین کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی الرٹس کے فوراً بعد ہوئے۔شہر بھر میں بلند آواز میں سائرن بجائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔
 وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور فوری طور پر اپنے قریبی محفوظ مقامات یا بنکرز میں پناہ لیں۔بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر موجود ہے، جو کہ خطے میں امریکی فوجی آپریشنز کا کلیدی مرکز ہے۔ منامہ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر دفاعی نظام (Air Defense) کو فعال کر دیا گیا ہے اور اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ ان حملوں کا ممکنہ ہدف بحرین میں موجود امریکی عسکری اثاثے ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں