تہران : اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد تزویراتی شہروں پر کیے گئے ہولناک میزائل حملوں کے بعد ایران میں طبی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت نے فوری طور پر تمام بڑے ہسپتالوں میں ’ایمرجنسی‘ نافذ کرتے ہوئے طبی عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ صحت نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے جانی نقصان یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت کا موقف ہے کہ"ہماری ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز کو خالی کروا لیا گیا ہے اور ادویات کا ذخیرہ یقینی بنایا گیا ہے۔
ایران کے 5 بڑے شہروں پر میزائلوں کی برسات، ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ، وزارتِ صحت ہائی الرٹ
01:39 PM, 28 Feb, 2026