سرحد پار پاک فوج کی بڑی کارروائی: 2 اہم افغان کمانڈرز ہلاک، طالبان کے پوسٹ ٹاورز اور مراکز ملیا میٹ

09:12 AM, 28 Feb, 2026

پشاور/ اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر جاری 'آپریشن غضب للحق' کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ قلعہ سیف اللہ، میرانشاہ اور اعظم وارسک سیکٹرز میں افغان طالبان کی اہم پوسٹوں اور ٹاورز کو گولہ باری سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار دور بابا مرکز پر کی گئی کارروائی میں دو اہم افغان طالبان کمانڈرز بسم اللہ اور رستم سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔ واقعے کے بعد سرحدی پٹی پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں