کراچی: سرد موسم کے دوران بچوں میں سانس کے امراض میں اضافہ

07:37 PM, 28 Feb, 2025

کراچی: شہر کراچی میں سرد موسم کی شدت کے باعث بچوں میں نمونیا، سانس کی نالی کے انفیکشن اور دیگر تنفسی امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچے ان بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے ہسپتالوں میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سرد موسم بچوں کی قوت مدافعت پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ سانس کی بیماریوں کا زیادہ شکار ہو جاتے ہیں۔

سول ہسپتال کراچی کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے دسمبر 2024 تک وہاں سانس کے مختلف امراض کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 1000 بچوں میں نمونیا کی تشخیص بھی کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں سانس کے امراض کی یہ وبا سرد موسم کے آغاز میں عموماً زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے، اور اس وقت والدین کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے

مزیدخبریں