لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ 'بی' کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف 274 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
افغانستان کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 3 کے مجموعے پر رحمت اللہ گرباز پویلین لوٹ گئے، لیکن پھر صدیق اللہ اتل اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 159 رنز کی شراکت ہوئی۔ صدیق اللہ اتل نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اور عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو 273 تک پہنچایا۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوز اور نیتھن ایلس نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور افغان بیٹنگ لائن پر دباؤ بنایا۔ یہ میچ افغانستان کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ اگر وہ ہار گئے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے، جبکہ آسٹریلیا کی جیت انہیں سیمی فائنل میں جگہ دلا دے گی۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں سٹیو اسمتھ (کپتان)، میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشانے، جوش انگلس، ایلکس کارے، گلین میکسویل، بین ڈوارشوز، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا، اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
افغانستان کی ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر تمام تر نظریں مرکوز ہیں اور شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔