نوجوانوں کے لیے آن لائن ٹیکنیکل ایجوکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

06:17 PM, 28 Feb, 2025

لاہور:  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع فراہم کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سہولت یکم مارچ سے شروع ہو گی جس کے تحت تمام ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں داخلے کے مراحل مکمل طور پر آن لائن ہوں گے۔

آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے طلبہ کو تمام مراحل میں آسانی ہوگی، جس میں درخواست وصولی سے لے کر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک کا پورا عمل شامل ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی کی گئی ہے۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 622 غیر قانونی اداروں کی فہرست ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے، تاکہ طلبہ کو جعلی اداروں سے بچایا جا سکے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ "ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ خود روزگار حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں

مزیدخبریں