84 لاکھ بھارتی واٹس ایپ اکاؤنٹس بند، فراڈ کے خلاف سخت کارروائی

03:01 PM, 28 Feb, 2025

ممبئی:واٹس ایپ نے گزشتہ ایک ماہ میں بھارت میں 84 لاکھ اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں، جس کا مقصد فراڈ اور جعلی سرگرمیوں کا تدارک کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ نے اس کارروائی کو اپنے پلیٹ فارم کی سیکیورٹی اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے۔ میٹا نے بتایا کہ اس دوران 8.4 ملین بھارتی اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔

ایپ کو اگست 2024 میں 10,707 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 93 فیصد پر فوری کارروائی کی گئی۔ ان شکایات میں بیشتر فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ کی گئی تھی۔

میٹا کے مطابق، 8.45 ملین اکاؤنٹس کو بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا۔ معطلی کا مقصد صارفین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا۔

ان اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین اکاؤنٹس سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر فوراً معطل کیے گئے، جب کہ باقی اکاؤنٹس کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں