چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا

03:00 PM, 28 Feb, 2025

لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ میچ افغانستان کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ شکست کی صورت میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ کا فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائے گا۔

افغانستان نے اپنے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی اور انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا، جبکہ آسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ افغانستان کا تیسرا گروپ میچ ہے، اور اس میچ میں ناکامی کے بعد افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی

مزیدخبریں