تحریک انصاف کو سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے مزید دستاویزات جمع کرانے کا وقت

02:56 PM, 28 Feb, 2025

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں 9 مئی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے کہ یہ قومی نوعیت کا واقعہ ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

دوران سماعت، جسٹس محمد علی مظہر نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ایک علیحدہ کیس میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی اور درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں