شدید دھند کے باعث موٹرویز پر ٹریفک عارضی طور پر معطل

08:51 PM, 28 Dec, 2025

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے سبب حدِ نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-3 (فیض پور تا جڑانوالہ)، ایم-2 (لاہور تا کوٹ مومن) بڑی گاڑیوں کے لیے، ایم-4 (پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم) اور ایم-11 (لاہور تا سیالکوٹ) دھند کے باعث بند ہیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری نہ کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ مزید رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں