کرک: پولیس آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

06:25 PM, 28 Dec, 2025

کرک :کرک میں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ یہ کارروائی تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں کی گئی۔

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ آر پی او کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک میں  دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں نے 8 دہشت گرد ہلاک کر کے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ محسن نقوی نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت، جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ظاہر کیا۔

مزیدخبریں