وسیم اکرم اس سال پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر، ملتان سلطانز پی سی بی خود چلائے گا:محسن نقوی

05:05 PM, 28 Dec, 2025

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو اس سال کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق اس سال ملتان سلطانز کی ٹیم کی انتظامیہ پی سی بی خود کرے گا تاکہ ٹیم کی مینجمنٹ اور کارکردگی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ کے آغاز کی حتمی تاریخ نئی ٹیموں کے مالکان کے آنے کے بعد طے کی جائے گی، تاہم ممکنہ طور پر پی ایس ایل 11 واں ایڈیشن 23 مارچ 2026 سے شروع ہوگا۔

محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت پر بھی بات کی اور کہا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے میڈیکل کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں اور انہیں وظیفہ اور دیگر سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں