گوگل کا اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

04:58 PM, 28 Dec, 2025

کیلیفورنیا : گوگل نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنے @gmail.com ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکیں گے۔ پہلے یہ سہولت صرف تھرڈ پارٹی ای میل ایڈریس استعمال کرنے والوں کو دستیاب تھی، لیکن اب گوگل نے @gmail.com ایڈریس والے صارفین کے لیے بھی یہ آپشن متعارف کرایا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنا @gmail.com ای میل ایڈریس تبدیل کریں گے تو آپ کا پرانا ایڈریس "ایلیاس" کے طور پر برقرار رہے گا، اور آپ دونوں ایڈریسز پر موصول ہونے والی ای میلز حاصل کرتے رہیں گے۔ اس تبدیلی کے دوران آپ کا ڈیٹا جیسے تصاویر، پیغامات اور ای میلز متاثر نہیں ہوں گے۔

اگر آپ نیا ای میل ایڈریس اختیار کرتے ہیں تو آپ کا پرانا ایڈریس بھی 12 ماہ تک دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اس دوران نیا ای میل ایڈریس نہیں بنایا جا سکے گا۔ آپ دونوں ایڈریسز سے گوگل کی تمام سروسز پر لاگ ان کر سکیں گے۔

یہ تبدیلی گوگل کے روایتی صارف نام کے قواعد میں ایک بڑی لچک ثابت ہو گی، جس سے صارفین کو زیادہ آزادی ملے گی۔

مزیدخبریں