مہربانو نے ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

04:28 PM, 28 Dec, 2025

لاہور : پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے افواہوں پر آخرکار خاموشی توڑ دی۔ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، مگر ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر غائب ہو گئیں، جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ایک مداح نے مہربانو سے پوچھا کہ "کیا آپ شادی شدہ ہیں؟"، جس پر انہوں نے سادہ اور واضح جواب دیا "نہیں"۔ ان کے اس جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔

مہربانو اپنے بے خوف اور جرات مندانہ کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اور سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں۔ ان کی اس خاموشی نے مزید افواہوں کو جنم دیا تھا، جس کے بعد اب انہوں نے خود ہی ان سب کا جواب دے دیا ہے۔

مزیدخبریں