پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی جانب بڑی پیشرفت

12:13 AM, 28 Dec, 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی فرنچائزز کے لئے بولی کے عمل کی تکنیکی جانچ مکمل کر لی ہے۔ پی سی بی کے مطابق، دو نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے 10 بولیاں اہل قرار پائیں اور ان کو نیلامی کے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ان ٹیموں کی نیلامی ہوگی۔ کامیاب بولی دہندگان کو راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تمام اہل بولی دہندگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی توسیع ایک اہم قدم ہے اور نیلامی کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

یہ توسیع پی ایس ایل کو مزید وسعت دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے، جس سے مختلف شہروں میں کرکٹ کی مقبولیت کو فروغ ملے گا۔
 

مزیدخبریں