لارڈز ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹرز بے بس، گرین کیپس 110 رنز پر ڈھیر

08:33 PM, 28 Aug, 2026

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی، انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے روز قومی ٹیم کے بڑے بیٹرز ایک بار پھر ناکام رہے۔ شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ سعود شکیل 16 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان، علی عثمان اور خرم شہزاد بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

اذان اویس نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے روبن سن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر نے 3 جبکہ جوش ٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔ جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز میں بھی پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی نے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں