مظفرآباد: بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ قیادت اور دیگر تمام افراد کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نو منتخب وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔