پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف سنسنی خیز فتح، ہاکی ورلڈ کپ میں گیارہویں پوزیشن

05:59 PM, 28 Aug, 2026

ایمسٹیلوین :پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایونٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک سخت مقابلہ ہوا اور میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے ہاکی ورلڈ کپ میں گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی۔

مزیدخبریں