محمد عباس کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ

04:38 PM, 28 Aug, 2026

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 290 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17، ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی 290 رنز پر اننگز مکمل ہونے کے بعد پاکستان اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں