اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

03:37 PM, 28 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

گفتگو میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آر فور اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں