لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، میزبان ٹیم 248 رنز پر 9 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ بارش اور خراب روشنی کے باعث پہلے روز صرف 56 اوورز کا کھیل ہوسکا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ گس ایٹکنسن 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 اور محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔