ترک صدر ایردوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ، سیلاب متاثرین کی امداد کی بھرپور پیشکش

06:13 PM, 28 Aug, 2025

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے شدید سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کی ہمدردی اور امدادی پیشکش کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کال پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط، گہرے اور بھائی چارے کے رشتے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے سال کے آغاز میں اپنی گفتگو اور چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران اپنی آئندہ ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

مزیدخبریں