وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال کا خود جا کر جائزہ لیا

01:27 PM, 28 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی کے شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ بھارت کی طرف سے سیلابی پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ آج دوپہر تک پانی کا حجم 2 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

مریم نواز کو حکام نے تازہ ترین صورتحال پر مکمل بریفنگ دی۔ اس سے پہلے وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لے چکی ہیں۔ حکومتی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو ریسکیو آپریشنز اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات بتائیں۔

دوسری طرف پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو ادارے پوری طرح فعال ہیں اور حکومت ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم مل کر اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔

مزیدخبریں