وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے علاقوں کا فضائی دورہ

11:26 AM, 28 Aug, 2025

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ریلیف اور بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں سکون حاصل کر سکیں۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نارووال میں مزید تفصیلی صورتحال پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں