اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے ہوگئی ہے۔ یہ ملاقات چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوگی۔ دونوں رہنما اس موقع پر پاکستان اور روس کے تعلقات کو مضبوط کرنے، خطے کی سلامتی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ، ترک صدر اردگان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔وزیراعظم 30 اگست کو اس اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔