پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اقوام متحدہ کا 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

09:58 AM, 28 Aug, 2025

نیویارک : پاکستان میں حالیہ دنوں میں مون سون کی زبردست بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر پناہ گاہوں، طبی سہولیات اور مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی فوری مدد کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یو این کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی شدت نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات کیے ہیں اور صورتحال اب بھی بہت نازک ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 798 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں اور متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

یو این، مقامی حکام اور مختلف تنظیمیں مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد ریلیف پہنچایا جا سکے۔

مزیدخبریں