عامر خان کی آنکھیں نم، دبئی ایونٹ کی ویڈیو وائرل

09:36 PM, 28 Apr, 2026

دبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم Ek Din کی میوزک لانچ تقریب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

یہ شاندار تقریب ’’ایک دن کی محفل‘‘ کے عنوان سے دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ، تخلیقی ٹیم اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اس موقع پر شدید جذباتی کیفیت میں اپنی آنکھیں پونچھتے نظر آئے۔

تقریب میں اداکارہ سائی پلوی بھی موجود تھیں، جو اس فلم کے ذریعے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھ رہی ہیں۔ عامر خان نے اس موقع پر سائی پلوی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں موجودہ دور کی بہترین اداکاراؤں میں شمار کیا۔

اپنے مختصر اور ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے اچھا کام کیا ہے، جس پر ہال میں موجود شرکاء نے مسکراتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

تقریب کے دوران عامر خان نے فلم کا ایک گانا بھی پیش کیا جسے حاضرین نے بھرپور داد دی اور خوب سراہا۔

فلم Ek Din کی ہدایتکاری سنل پانڈے نے کی ہے جبکہ اسے عامر خان، منصور خان اور اپرنا پورہت نے مشترکہ طور پر عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ رومانوی ڈرامہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا شائقین بے حد انتظار کر رہے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں