فتح ٹو' میزائل سسٹم کا کامیاب آغاز: جدید ایونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی نے دشمن کے دفاع کو پیچھے چھوڑ دیا

04:33 PM, 28 Apr, 2026

راولپنڈی: پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 'فتح ٹو' میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ میزائل سسٹم مقامی ماہرین کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو جدید ترین الیکٹرانک نظام اور ایونکس کی بدولت ہدف پر اثر انگیز گرفت رکھتا ہے۔
اس تربیتی آغاز کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کو جانچا گیا، جس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 'فتح ٹو' کی شمولیت سے پاکستان کی راکٹ فورس کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور یہ نظام دشمن کے کسی بھی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں