اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف بورڈ 8 مئی کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا جہاں 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ تمام ہدف اور شرائط مکمل کر لی گئی ہیں، جس کی بنیاد پر تیسرے اقتصادی جائزے کی کامیابی سے توثیق کر دی جائے گی۔ اس قسط کی وصولی سے پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور معاشی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی: آئی ایم ایف کا 8 مئی کو اجلاس، 1.2 ارب ڈالر کی آخری قسط کی راہ ہموار
02:25 PM, 28 Apr, 2026