جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نے معاشی استحکام کی راہ ہموار کر دی

01:47 PM, 28 Apr, 2026

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا معیشت کے لیے آکسیجن ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے یورپی منڈیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق قرضوں کے بوجھ میں کمی سے حاصل ہونے والی مالی گنجائش کو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا، جس سے ملکی جی ڈی پی میں 4 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

مزیدخبریں