اسلام آباد/دہلی : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا اصل چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ حقائق کو مسخ کر کے پاکستان کے خلاف زہریلا بیانیہ تیار کرنے والا بھارتی میڈیا، مودی سرکار کے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جنگی جنون پھیلانے میں مصروف ہے، جس کا مقصد اپنی سکیورٹی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
بھارتی میڈیا اور حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد بھارتی صحافت پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملے اور ’بدلہ‘ لینے کی دہائی دے کر خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی۔
مودی کے مذموم مقاصد کی خاطر بھارتی میڈیا نے معاشرے میں مسلمان دشمنی کا زہر بھرنے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے تاکہ انتہا پسندانہ ووٹ بینک کو متحرک رکھا جا سکے۔
اندرونی ذرائع سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی قلعی کھول دی ہے۔ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی صحافیوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ وہ عوام کی توجہ پاکستان مخالف بیانیے کی طرف موڑ دیں تاکہ مودی حکومت پر تنقید نہ ہو سکے۔
صحافت یا مودی کی غلامی؟ بھارتی میڈیا کی مسلمان دشمنی اور جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب
12:48 PM, 28 Apr, 2026