تہران/ماسکو : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی نئی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے مقاصد میں ناکامی کے بعد اب بات چیت کی راہ ڈھونڈ رہا ہے۔ دوسری جانب روس نے ایران کو اپنا مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مزید مذاکرات کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر تہران میں اعلیٰ سطح پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا "ایران کسی بھی سپر پاور کے سامنے جھکنے کے بجائے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ واشنگٹن ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب مذاکرات کے لیے کوشاں ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ حالیہ جنگی حالات نے دوست اور دشمن کی پہچان واضح کر دی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ روس جیسے عظیم ممالک ایران کے قابلِ اعتماد اور بہترین دوست ہیں۔
ایران سپر پاور کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے: عباس عراقچی
09:35 AM, 28 Apr, 2026