سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیاب امیدواروں کی تعداد 395

09:47 PM, 28 Apr, 2025

لاہور: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، مجموعی طور پر 23 ہزار 100 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔ تحریری امتحان میں محض 395 امیدوار کامیاب ہو سکے، جس کے نتیجے میں کامیابی کی شرح 2.53 فیصد رہی۔

کامیاب امیدواروں میں 238 مرد اور 157 خواتین شامل ہیں۔ اب یہ امیدوار اگلے مرحلے یعنی نفسیاتی جائزہ اور انٹرویو میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں