اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پر کوئی جواب نہیں ملا اور بھارتی الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں پر مکمل تیار ہیں اور ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گی۔ وزیر دفاع نے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کی بھی پیشکش دہرائی۔