سپین، فرانس اور پرتگال میں بلیک آؤٹ؛ لاکھوں افراد متاثر

07:17 PM, 28 Apr, 2025

سپین:سپین، فرانس اور پرتگال میں وسیع پیمانے پر ہونے والے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، جس کے باعث پورے خطے میں معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔ بجلی کی بندش سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں اور سگنلز کی بندش سے شدید ٹریفک جام ہوا۔

پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "REN" کے مطابق، یہ بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما اور فرانس کے کچھ حصوں میں پھیل چکا ہے۔ اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے فوری اقدامات اٹھا کر بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

سپین میں سب وے سٹیشنوں کو بند کر دیا گیا، جبکہ پرتگالی ایئرلائن TAP کے مطابق لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹرز پر چل رہا ہے۔ فرانس کے گرڈ آپریٹر "RTE" نے بھی عارضی بجلی کے تعطل کی تصدیق کی ہے، تاہم اب بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں